17 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 06 مارچ 2023ء بروز پیر جامع مسجد صدیقِ اکبر جمبر تحصیل پتوکی
میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی
ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں نگران ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد نعیم خان عطاری نے تحصیل نگران محمد امتیاز عطاری کے ہمراہ 12 دینی
کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے درج ذیل نکات
پر مشاورت کی۔
٭ امیراہلسنت
دامت
برکاتہم العالیہ
کے فرمان پر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے 1500 روپے صدقہ وصول کرنے اورعالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امیراہل سنت کی صحبت میں عاشقان رسول کو ایک ماہ
کا اعتکاف کروانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔(رپورٹ: تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی
ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)